اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے اتوار کو بغداد میں ایک پریس کانفرنس میں صوبۂ صلاح الدین ميں داعش دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج کی مسلسل کامیابیوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شہر بلد اور اس کے اطراف سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا گیا ہے ۔ معن نے کہا کہ عراقی فوج نے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ان کے سازو سامان کو تباہ کردیا ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے مزید کہا ہےکہ عراقی سیکورٹی فورس نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے الضلوعیہ شہر کے ہوائي اڈے کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا ہے ۔عراق کی مسلح افواج نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے بنات الحسین ، یثرب اور عزیزبلد نامی علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کردیا ہے جبکہ تکریت کے جنوب میں الجمعیہ، البوسیف ، البوناصر اور بعض دیگر علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے -واضح رہے کہ عراقی فوج اورعوامی رضاکاروں نے صوبہ صلاح الدین کو داعش کے قبضےسے پوری طرح آزاد کرانے کےلئے اپنی کاروائياں شروع کردی ہيں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲